سرینگر//جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے جمعہ کو سرینگر میں پریس کانفرنس منعقد کی جس میں پارٹی ترجمان سہیل بخاری نے کہا کہ ان کی پارٹی حد بندی عمل میں شامل نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس نہ تو رکن پارلیمان اور نہ ہی رکن اسمبلی ہے۔
پارٹی کے سری نگر میں واقع دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میںسہیل کا کہنا تھا کہ حد بندی کا طریقہ جس طرح سے بنایا گیا ہے اس میں منتخب نمائندوں کا شامل ہونا لازمی ہے۔” پی ڈی پی کے پاس نہ تو رکن پارلیمان اور نہ ہی رکن اسمبلی ہے، اسلئے ہماری پارٹی حد بندی میں حصہ نہیں لے سکتی“۔
انہوں نے مزید کہا ”جموں و کشمیر کی پارٹیاں اس حوالے سے خود اپنے اپنے فیصلہ لے سکتی ہےں۔ جہاں تک پی ڈی پی کا سوال ہے تو ہم حصہ نہیں لے سکتے کیوں کہ نہ ہمارے پاس رکن پارلیمان ہے اور نہ ہی رکن اسمبلی۔ حدبندی کمیشن میں حصہ لینے کے لیے آپ کو عوام کا منتخب نمائندہ ہونا ضروری ہے“۔
انہوں نے بادامی باغ کنٹونمنٹ علاقہ میں آرمی کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس وصولے جانے کی بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا”سرینگر کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں رہنے والے لوگوں پر عائد کیے جا رہے پراپرٹی ٹیکس کے فرمان کو واپس لیا جانا چاہیے“۔