Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پی ڈی پی بھاجپا کا اتحاد بدترین ثابت ہوا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 29, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر//نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی پی بھاجپا کی سخت گیر اور نوجوان کُش پالیسی اور ظلم ستم کے نتیجے میں ہی جنگجویت میں اضافہ ہوا اور آج پروفیسر، یونیورسٹی طلباء، فوجی و پولیس اہلکار یہاں تک کہ پولیس والوں کے بچے بھی جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہورہے ہیں۔ انکا کہنا تھا مرحوم مفتی محمد سعید اور نریندر مودی جس دن بغلگیر ہوئے اُس دن سے لیکر آج تک کشمیریوں نے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیکھا، گذشتہ ساڑھے 3سال کے دوران کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے گئے اُن کی مثال 1947سے قبل ملتی ہے۔بڈگام میں چرار شریف ڈیلی گیٹ سیشن سے خطاب کرتے عمر عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی والوں نے بھاجپا کے ساتھ اتحاد کرتے وقت بھی لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے کئی وعدے کئے اور ان وعدوں کو ’ایجنڈا آف الائنس‘ کا نام دیکر خوب تشہیر کی گئی۔ لوگوں سے کہا گیا تھا کہ بدلائو لایا جائے گا، نوجوانوں کو آباد کیا جائے گا، حریت سے بات کی جائیگی، پاکستان سے مذاکرات ہونگے، افسپا منسوخ کیا جائے گا، بجلی گھر واپس لائے جائیں گے، دفعہ370کیساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائیگی لیکن پی ڈی پی کی سربراہی والی حکومت کے ساڑھے 3سال میں سب کچھ اس کے برعکس ہوا۔ اس دوران کشمیریوں کو دبانے کی پالیسی اختیار کی گئی، انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے ریکارڈ قائم کئے گئے، حریت سے بات ہوئی نہ پاکستان کیساتھ مذاکرات، بدلائو آیا نہ بجلی گھر واپس لائے گئے، نوجوانوں کو آباد کرنے کے بجائے انہیں پشت بہ دیوار کیا گیا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ محبوبہ مفتی کس منہ سے کہتی ہیں کہ انہوں نے دفعہ35اے اور 370کی حفاظت کی۔ موصوفہ کی حکومت میں ریاست پر جی ایس ٹی، سرفیسی ایکٹ اور فوڈ بل سمیت متعدد مرکزی قوانین لاگو کئے گئے اور دفعہ370کو کھوکھلا بنا دیا گیا۔ کٹھوعہ سانحے پر گندی سیاست کھیلی گئی، محبوبہ مفتی کے وزراء اس میں پیش پیش رہے لیکن موصوفہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کا یہی ممبر آج کشمیری صحافیوں کو شجاعت بخاری کے جیسے انجام کی دھمکی دے رہا ہے اور بھاجپا لیڈرشپ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ نئی دلی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر سے متعلق مرکز کی پالیسی ہمیشہ ’تقسیم کرواور حکومت کرو‘ کی رہی ہے۔ عبداللہ نے کہا کہ اس وقت الیکشن ہمارا گول نہیں، موجودہ حالات انتخابات کی اجازت نہیں دیتے، لوگ مایوس ہیں، پریشانِ حال اور اقتصادی بحالی کے شکار ہیں۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

ریکارڈ توڑ گرمی کا زور ٹوٹا طویل خشکی کے بعد وادی بھر میں تیز بارشیں، شہر پانی پانی

July 7, 2025
صفحہ اول

متاثرین اور حامیوں کیلئے ایک ہی پیمانہ نہیں ملی ٹینٹوں کیخلاف پابندیاں لگائی جائیں:پی ایم مودی

July 7, 2025
صفحہ اول

پہلگام حملہ ۔ 2ملزمین کی مزید10دن کی ریمانڈ

July 7, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?