جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت پرآنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں ،ایس ایس اے ٹیچروںاورڈیلی ویجروں کواپنے مطالبات جن میں ان کی واجب الاداتنخواہوں کی واگذاری اورتنخواہوں میں اضافے ،ایس ایس اے ٹیچروں کی تنخواہیں ڈی لنکنگ کرکے سٹریم لائن کرنے کولے کرسڑکوںپرآکراحتجاج کرنے کےلئے مجبورکیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دِل سراپااحتجاج ورکروں اورہیلپروں ،اورٹیچروںکے ساتھ ہیں جوشدت کی گرمی میں دھرنے پربیٹھے ہوئے ہیں ۔رانانے ان خیالات کااظہاریہاںایس ایس اے ٹیچروں کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے 40ہزارکنبے شدیدمشکلات اورذہنی کرب سے گذررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیچروں اورآنگن واڑی ورکروں کے مطالبات جائز ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنگن واڑی ورکروں وہیلپروں کونہایت کم اُجرت دیناانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے تین مہینوں سے آنگن واڑی ورکرس اورہیلپرس احتجاج کررہی ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت کوبیٹیوں اوربہنوں کوسڑکوں پردھوپ میں جلنے کے باوجودخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کارویہ آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کے تئیں افسوسناک ہے۔رانانے وزیرسماجی بہبودسے فون پررابطہ قائم کرکے آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کے مسائل کاازالہ کرنے کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پلہ نہیں جھاڑسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے تین مہینوں سے کام چھوڑہڑتال پربیٹھی ورکروں کے ساتھ انصاف کیاجاناچاہیئے۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ حکومت اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔دویندرسنگھ رانانے حکومت کوانتباہ دیاکہ وہ آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کے صبرکاامتحان نہ لے اورمطالبہ کیاکہ ان ورکروں کے ساتھ بات چیت کاعمل شروع کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت غریب ملازمین طبقے کونظراندازکررہی ہے جوکہ باعث افسوس بات ہے۔رانانے ورکروں کویقین دہانی کرائی کہ نیشنل کانفرنس ان کی جدوجہدمیں ان کے ساتھ ہے اوران کوانصاف دلایاجائے گا۔