ٹوکیو/اولمپک تمغہ یافتہ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی عالمی نمبر پانچ ہان یو کو شکست دے کر جاپان اوپن 2026 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ٹوکیو میٹروپولیٹن جمنازیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں عالمی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر موجود پی وی سندھو نے صرف 35 منٹ میں ہان یو کو 16-21، 14-21 سے شکست دے کر آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔بی ڈبلیو ایف سپر 750 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلے کے لیے سندھو کا مقابلہ جمعہ کو میزبان جاپان کی سابق عالمی چیمپئن نوزومی اوکوہارا سے ہوگا۔اوکوہارا دوسرے راؤنڈ میں اس وقت پہنچیں جب جنوبی کوریا کی ٹاپ سیڈ این سے ینگ اپنے میچ سے دستبردار ہو گئیں۔پہلے گیم میں سست آغاز کے بعد سندھو نے بتدریج اپنی رفتار حاصل کی، طویل ریلیوں پر کنٹرول قائم کرتے ہوئے برتری حاصل کی اور پہلا گیم جیت لیا۔ دوسرے گیم میں بھی انہوں نے اسی اعتماد کے ساتھ کھیل جاری رکھا اور 0-8 کی برتری حاصل کر لی۔ اگرچہ ہان یو نے کچھ پوائنٹس حاصل کر کے فرق کم کرنے کی کوشش کی، لیکن سندھو نے پورے اعتماد کے ساتھ مقابلے پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور باہمی مقابلوں میں اپنا ریکارڈ 1-8 کر لیا۔اوکوہارا کے خلاف آئندہ میچ کے بارے میں سندھو نے کہا، “ہم انڈر-19 کے زمانے سے ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے آ رہے ہیں اور کئی بار آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ کل کا مقابلہ دلچسپ ہوگا۔ حالیہ دنوں میں وہ بھی اچھی فارم میں ہیں اور انہوں نے عمدہ میچ کھیلے ہیں۔ آج انہیں میچ نہیں کھیلنا پڑا کیونکہ این سے ینگ دستبردار ہو گئی تھیں۔