پی جی کالج راجوری کے طلباکااجلاس

 راجوری//پی جی کالج راجوری کے طلباء نے کالج کیمپس میں جے کے بنک کی شاخ کے قیام کامطالبہ کیاہے۔ اس سلسلے میں کالج میں طلباء کاایک اجلاس منعقدہواجس میں منہاس، شاداب ملک،محبت چوہدری،اکشے کمارودیگران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران خیالات کااظہارکرتے ہوئے مقررطلباء نے کہاکہ حکومت کی طرف سے کالج کیمپس میں جے کے بنک کے قیام کی مانگ کونظراندازکیاجارہاہے جوکہ افسوسناک بات ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقہ میں بنک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کوفیسیں جمع کرانے کیلئے کئی کلومیٹرمسافت طے کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے ہماری تعلیم متاثرہوتی ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مانگ کی کہ طلباء کی مشکلات کاازالہ کرنے کیلئے کالج کیمپس میں بنک کی شاخ قائم کی جائے ۔اس دوران کالج کے طلباکیلئے منی ایمبولینس فراہم کرنے کی بھی مانگ کی۔