پی ایچ سی منجاکوٹ میں طبی عملے کی تعیناتی کا مطالبہ

 
منجاکوٹ//منجاکوٹ کے ایک وفد نے تحصیلدار منجاکوٹ ریاض محمود خان سے ملاقات کرکے ان سے شکایت کی کہ پی ایچ سی منجاکوٹ میں کوئی بھی میڈیکل افسر موجود نہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو علاج کی سہولت نہیں مل رہی۔وفد نے کہا کہ پی ایچ سی منجاکوٹ میں اس سے پہلے تین ڈاکٹر تعینات تھے اور ہر ایک کا علاج ہورہاتھا تاہم اب ایک بھی ڈاکٹر نہیں ۔اس موقعہ پر مولانا گلزار حسین اور کانگریس لیڈر فاروق خان نے تحصیلدار منجاکوٹ کو بتایا کہ کچھ دنوں پہلے ایک ڈاکٹر کا تبادلہ کردیاگیااور دوسرے کو بھی اٹیچ کردیاگیاجس کے باعث مشکلات کاسامناہے۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو معمولی سے علاج کیلئے بھی راجوری ہسپتال جاناپڑتاہے ۔انہوںنے کہاکہ انہیں احتجاج کیلئے مجبور کیاجارہاہے ۔ تحصیلدار منجاکوٹ نے ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری سے بات چیت کر کے لوگوں کو یقین دلایا کہ اٹیچ کئے گئے ڈاکٹر کو واپس لایاجائے گا۔