یو این آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی 15 جنوری 2024 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پردھان منتری جن جاتی آدی واسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم – جن من) کے تحت پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی – جی) کے ایک لاکھ مستفیدین کو پہلی قسط جاری کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر پی ایم – جن من کے مستفیدین سے بات چیت بھی کریں گے۔آخری میل تک آخری فرد کو بااختیار بنانے کے مقصد سے انتودیہ کی تصوریت کی جانب وزیر اعظم کی کوششوں سے ہم آہنگ، پی ایم – جن من کا آغاز خاص طور پر کمزور قبائلی طبقات (پی وی ٹی جیز) کی سماجی اقتصادی فلاح و بہبود کے لیے، 15 جنوری 2023 کو جن جاتیہ گورَو دیوس کے موقع پر کیا گیا تھا۔
پونگل تقریبات میں شرکت کی
نئی دہلی/یواین آئی/وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر ایل مروگن کی رہائش گاہ پر پونگل کی تقریبات میں شرکت کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے پونگل کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ تمل ناڈو کے ہر گھر میں تہوار کا جوش دیکھا جا سکتا ہے۔سرکاری ریلیز کے مطابق مودی نے تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور طمانیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔