Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

پی ایس ایل 2021: 200 سے زائد کھلاڑی اور عملہ ابوظبی پہنچ گئے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 29, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
امارات//پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کے لیے 200 سے زائد کھلاڑی، عملہ اور پی سی بی حکام متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بھارت اور جنوبی افریقہ کے براڈ کاسٹرز کے عملے کو بھی ویزے جاری کر دیے ہیں۔یہ تمام کھلاڑی اور عملہ 24 سے 48 گھنٹے میں ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات پہنچ جائے گا۔ویزے کے التوا کے سبب ابوظبی کی چارٹرڈ فلائٹ میں سوار نہ جانے والے کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف اور عملہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ایک اور چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظبی پہنچ جائیں گے۔ابھی تک لاہور اور کراچی سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے 200 سے زائد کھلاڑی، عملہ، سپورٹ اسٹاف اور آفیشلز متحدہ عرب امارات پہنچ چکے ہیں۔ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ دوبارہ سے بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں جہاں اس سے قبل بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر لیگ سے باہر کردیا گیا تھا۔البتہ لیگ میں واپسی پر نسیم شاہ کو بائیو سیکیور ببل پروٹوکول کو پورا کرنا ہو گا جس میں ببل کا حصہ بننے سے قبل 48 گھنٹوں میں منفی ٹیسٹ آنا لازمی ہے۔ابوظبی کی چارٹرڈ فلائٹ پر روانگی سے قبل نسیم شاہ کو آئسولیشن میں رہنے کے ساتھ ساتھ دو منفی ٹیسٹ کے نتائج کا ثبوت بھی دینا ہو گا۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تاہم اپریل میں پی سی بی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یکم جون سے ایونٹ کے دوبارہ کراچی میں انعقاد کا فیصلہ کیا تھا اور کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاہور میں میچز کے انعقاد کے منصوبے کو منسوخ کردیا گیا تھا۔بعدازاں پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت اور سابقہ تجربات کے پیش نظر تمام فرنچائزوں نے پی سی بی سے لیگ کو متحدہ منتقل کرنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا تھا اور اب میچز کے ابوظبی میں انعقاد کی منظوری بھی مل چکی ہے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین

Related

سپورٹس

ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ مرمو نے ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی

July 4, 2025
سپورٹس

گوکیش نے ایک بار پھر میگنس کو ہرایا

July 4, 2025
سپورٹس

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

July 4, 2025
سپورٹس

بصارت سے محروم افراد کیلئے نمائشی میچ سبحان سٹیڈیم سوپور میں منعقد

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?