اسلام آباد//پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے حکام نے فضائی میزبانوں و کیبن عملہ کو وزن کم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ باکمال لوگوں کی لاجواب سروس تو خواب ہوئی مگر پی آئی اے نے اپنے فضائی میزبانوں اور کیبن عملہ کے وزن کو کم کرنے کیلئے کمر کس لی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے حکم نامے کے مطابق فضائی میزبان و کیبن عملہ چھ ماہ کے اندر اندر کچھ پونڈ وزن کم کریں، ورنہ انہیں نوکری سے بھی نکالا جا سکتا ہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق زیادہ وزن والے فضائی میزبانوں کو گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پی آئی اے حکام نے وزن کم کرنے کے حوالے سے سرکلر بھی جاری کردیا۔پی آئی اے کے سرکلر کے مطابق اضافی وزن والے فضائی کیبن عملہ ہر ماہ 5 پونڈ وزن کم کریں۔ پرواز کی خدمات کے کیریئر کے جنرل مینیجر عامر بشیر نے 2019 کے پہلے دن ایک حکم جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا ہے کہ سرکار اضافی وزن کی حد ایک مہینے پانچ پونڈ (2.26 کلوگرام) وزن کم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔رپورٹ چارٹ تقریباً1800کیبن عملہ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میمو میں کہا گیا ہے کہ تمام کیبن عملے کی وزن چیک ان کے بیس اسٹیشنوں پر مرتب کیا جائے گیں اور انتظامیہ کے نفاذ کے لئے جامع ڈیٹا برقرار رکھا جائے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی آئی اے کے ضوابط کے مطابق 5.5 فٹ قد کے فضائی میزبان کا وزن 150 پونڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔دوسری جانب پی آئی اے حکام کی وزن کم کرنے کی ہدایت پر فضائی میزبانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فضائی میزبان اس بات سے پریشان ہیں کہ اتنے کم وقت میں وزن کیسے کم کریں؟۔