پیٹ کے کیڑوں سے نجات ، ہائر سیکنڈری سکول سونہ وار میں مہم کا افتتاح

سرینگر//نیشنل ڈی ورمنگ ڈے کی مناسبت سے پرنسپل سیکریٹری صحت وطبی تعلیم پون کوتوال نے کل آڈیٹوریم ہال گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سونہ وار میں مہمان خصوصی کے طور پر نیشنل ڈی ورمنگ ڈے کاافتتاح کیا۔ ریاست میں 52لاکھ کے قریب بچوں کو ڈی ورمنگ ٹکیاںکھلائی جائیں گی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ایک سے 6سا ل تک کی عمر کے بچوں کوآنگن واری مراکز میں ٹکیاں کھلائی جائیں گی جب کہ 6سال سے زیادہ کی عمر کے بچوں کو سکولوں،یتیم خانوں اورمدرسوںمیں ٹکیاں دی جائیںگی ۔