پینے کے پانی کی قلت

برن پٹن اور بڈگام کے کئی علاقو ں میں عوام کو مشکلات درپیش

 
سوپور+بارہمولہ+گاندربل//شمالیقصبہ سوپور کے شاہ آباد اور سنگرامپورہ علاقوں کے لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف اقبال مارکیٹ سوپور میں احتجاج کیا۔احتجاجی مطاہرین کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنا پڑتا ہے۔مطاہرین میں شامل شکیلہ بیگم نامی خاتون نے بتایا کہ کورونا وائرس کیخطرات اور ماہ رمضان کے مقدس ایام میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ندی نالوں کا پانی ابالنے سے بھی صاف نہیں ہوتا ہے۔محکمہ جل شکتی کے افسران کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی کی سپلائی کو جلد بحال کیا جائیگا۔ادھر پٹن کے برن علاقہ کی آبادی کو بھی پینے کے صاف پانی کی سخت قلت ہے۔مقا می لوگو ں کا کہنا ہے کہ اگر چہ جل شکتی محکمہ نے علاقے میں پانی فراہم کرنے کے لئے واٹر سپلائی اسکیم کیلئے ایک کوشش کی گئی تھی لیکن آج تک حالت جوںکی توں ہے۔ لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے افسران کو مطلع کیا تاہم کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔محکمہ کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیم کو یقینی بنانے کے لئے اب محکمہ نے نیا ڈی پی آر بنایا ہے۔ جس کا تخمینہ 3 کروڑ 23 لاکھ روپئے پر ہے اور اُمید ہے کہ علاقے میں بہت جلد پانی کی سپلائی میں بہتری لائی جائے گی ۔گاندربل کے علاقہ بنہ ہامہ میں پچھلے ایک ہفتہ سے پانی کی شدید قلت کے نتیجے میں آبادی کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ انہیں رمضان المبارک کے مقدس ایام میں پانی کی عدم فراہمی کے سبب کافی مشکلات ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں بھی لایا گیا لیکن کوئی سدباب نہیں ہوااور اس کے باوجود بھی گزشتہ ایک ہفتے سے معاملہ جوں کا توں ہی رہا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر حکام پانی کے بحران کو حل کرنے میں ناکام رہے تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گے ۔اُدھروسطی ضلع بڈگام کے کئی علاقوں میں لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔ لوگوںکا کہنا ہے کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بڈگام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ محکمہ کو اس علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے احکامات صادر کریں تاکہ یہاں کے لوگوں کے مشکلاتوں کا ازالہ ہوسکے۔