کپوارہ//ہندوارہ کے دیہات کولنگام اور ہمپورہ میں لوگو ں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کو لیکر سخت احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر فوری طور انہیںپانی فراہم نہیں کیا گیا تو وہ سڑکو ں پر آئیں گے ۔ہندوارہ قصبہ سے دو کلو میٹر دو کولنگام کے لوگ ہفتہ کو کپوارہ سوپور سڑک پر آکر دھرنا دیا جس کے نتیجے میں اس شاہراہ پر گا ڑیو ں کی نقل و حمل متاثر ہوگئی ۔دھرنا میں شامل لوگو ں کا کہنا تھا کہ کولنگام بستی گزشتہ ایک مہینے کے دوران پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کی وجہ لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کولنگام میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے حوالے سے انہو ں نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا جس کے بعد انہو ں نے یقین دہانی کرائی کہ چند ایک روز میں پوری بستی کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا لیکن اب دو ہفتے گزر گئے لیکن محکمہ نے لیت و لعل سے کام لیا اور پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کولنگام کے کئی محلوں میں واٹر سپلائی کا نام و نشان ہی نہیں ہے اور نہ ہی اس بستی کو واٹر ٹینکرو ں کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔لوگو ں کے احتجاجی مظاہرو ں کے بعد پولیس کی ایک پارٹی وہا ں پہنچ گئی اور یقین دلا یا کہ وہ یہ معاملہ انتظامیہ کی نو ٹس میں لائیں گے جس کے بعد مظاہرین پر امن طور منتشر ہوگئے ۔اس دوران ہمپورہ لنگیٹ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ وہ پینے کے پانی کی ایک ایک بو ند کے لئے ترس رہے ہیں ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ علاقہ کو جان بوجھ کر پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا گیا اور لوگو ں کے گرمیو ں کے ان ایام میں سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ یہا ں کی خواتین کئی کلو میٹر دور جاکر ندی نالو ں سے گندہ پانی حاصل کر کے استعمال کرتی ہیں ۔