بانڈی پورہ//ملنگام بانڈی بورہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے پیش نظرلوگوں نے زبردست احتجاج کیا ۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا کہ ملنگام کی وسیع آبادی کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے ۔مظاہرین نے کہا کہ علاقے کی وسیع آبادی سخت مشکلات سے دوچار ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملنگام کو جل شکتی محکمہ نے نظر انداز کر لیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ایک کلومیٹر دور جاکرپانی حاصل کرنا پڑ تا ہے۔مظاہرین نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔