بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے یاربگ رفیع آباد علاقے کے لوگوں نے جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل وحمل متاثر ہوئی ۔ احتجاجی لوگوں نے جل شکتی محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقے میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوا ہے کیونکہ علاقے کے تمام نل جم گئے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی آباد ی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی بار معاملہ متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا لیکن آج تک انہیں یقین دہانیوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔لوگوں نے کہا کہ علاقے میں پانی کی پائپیں زنگ آلودہ ہوچکی ہیںجس کی وجہ سے لوگ صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ علاقے کیلئے 21 ہزار فٹ پائپوں کو منظوری ملی تھی تاہم ابھی تک وہ نصب نہیں کی گئی ۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ۔