اوڑی// اوڑی کے بلکوٹ نامی گائوں کے لوگوں نے جمعرات کوسخت بارشوں کے باوجود نند سنگھ پل پر جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور ٹریفک کی نقل و حمل ایک گھنٹے کیلئے روک دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ان کے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت ہے اور جل شکتی محکمہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔لوگوں نے کہا کہ گائوں میں پانی کی پائپیں بوسیدہ ہوچکی ہیں اور محکمہکی جانب سے مرمت بھی نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔اس دوران جل شکتی محکمہ کا ایک افسرنے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کی شکایت کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔مظاہرین مذکورہ افسر کی یقین دہانی کے بعداپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔