بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے شیربگ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی سخت قلت پائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق وہ آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ ایک مقامی شہری نثار احمد نے بتایا کہ علاقے میں پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے تین ماہ قبل سڑک کی کشادگی کا کام عمل میں لایا گیا اور جل شکتی محکمہ کی پائپ لائن کو عارضی طور پر کاٹ لینا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ سڑک پر مرمت کا کام مکمل بھی ہوا لیکن پائپ لائن کو ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی گئی اور نتیجتاً علاقہ گزشتہ تین ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے فوری طور مداخلت کی اپیل کی۔
پینے کے پانی کی عدم دستیابی
