سرینگر// ملک صاحب گوجوارہ میں گذشتہ کئی دنوں سے پینے کے پانی کی سخت قلت سے لوگ پریشان ہیں ۔مقامی آبادی نے بتایا کہ علاقہ میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے گرمیوں کے ان ایام میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں تمام نل خشک ہیں ۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں گرمیوںکے ان ایام میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے ہارہار مچی ہوئی ہے اور لوگوں کو پینے کے لئے پانی کا ایک صاف قطرہ بھی دستیاب نہیں ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔شبیر احمدنامی شہری نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کی نوٹس میں بھی یہ معاملہ لایا تاہم آج تک پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پانی ضرورت زندگی کا ایک اہم جز ہے تاہم متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے ۔مقامی لوگوں نے علاقہ میں فوری طور پانی کی سپلائی بحال کرنے کی مانگ کی ہے ۔