پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی

کپوارہ//ہندوارہ کے پالپورہ ماگام میں لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عرصہ دراز سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے ۔احتجاجی لوگو ںنے کہا کہ پالپورہ علاقہ میں اگرچہ واٹر سپلائی سکیم ہے لیکن وہ بے کار ہے جس کی وجہ سے یہ علاقہ عرصہ دارز سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ کئی بار جل شکتی محکمہ کی نو ٹس میں لایا گیالیکن انہو ں نے یقین دہانیوںکے سوا کچھ نہیں کیا ۔بدھوار کو پالپورہ کی خواتین گا ڑیو ں میں سوار ہو کر 10کلو میٹر کی مسافت طے کر کے ہندوارہ پہنچ گئیں جہاں انہو ں نے جل شکتی محکمہ ہندوارہ کے ایگزیکٹیو انجینئر کے خلاف احتجاج کیا ۔احتجاج کی وجہ سے گا ڑیو ں کی نقل و حمل متا ثر ہوئی جس کے بعد مقامی تحصیل انتظامیہ نے احتجاج پر بیٹھی خواتین کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبا ت پر غور کیا جائے گا ۔