گاندربل//صفاپورہ میں جل شکتی محکمہ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران درجنوں پانی کے پمپ ضبط کئے گئے۔کئی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت واقع ہونے کے بعد متعلقہ محکمہ نے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ محکمہ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ خودغرض افراد پینے کے صاف پانی کا ناجائز استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں باقی آبادی کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔محکمہ جل شکتی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران صفاپورہ کے شیخ محلہ اور وانی محلہ سے درجنوں پانی کے موٹر اور پائپوں کو ضبط کیا گیا۔اس سلسلے میں محکمہ کے اہلکاروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پینے کا صاف پانی کھیت کھلیان،کچن گارڈناور گاڑیاں دھونے کے لئے استعمال کرنا سراسر غیر قانونی اور ناجائز ہے ۔انہوں نے کہا کہ دو روز میں 40 سے زائد پانی کے موٹر اور دیگر سامان ضبط کیا گیا اور یہ کارروائی آگے بھی جاری رے گی ۔