ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں جل شکتی محکمہ نے غیر قانونی طور پانی استعمال کرنے پر صارفین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں پائپ ضبط کیں۔محکمہ کی ایک ٹیم نے کھونچی پورہ نامی گائوں میں ایک چھاپہ مارکارروائی کے دوران صارفین کو سبزیوں اور گھریلو پارکوں میں پینے کا صاف پانی غیر قانونی طور استعمال کرنے پر پائپ ضبط کیں۔ محکمہ کو عوام کی طرف سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کھونچی پورہ میں اکثر لوگ سبزیوں اور پارکوں کو پینے کے صاف پانی سے سیراب کرتے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں نے جل شکتی محکمہ کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔