سرینگر//تفتیشی ایجنسی(این آئی ائے) کی طرف سے حریت(گ) چیئرمین سید علی گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی کو دلّی طلب کرنے کے بیچ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت صرف انہیں ہدف نہ بنائے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے جبکہ ہر ایک کے ساتھ یکساں پیمانے پر سلوک روا رکھا جانا چاہیے۔ نسیم گیلانی نے سماجی رابطہ گاہ فیس بک پر تحریر کیا’’ جوابدہی ٹھیک ہے،تاہم یکساں پیمانہ ہونا چاہے،صرف ان کو نشانہ نہ بنایا جائے جو آپ سے اتفاق نہیں رکھتے‘‘۔انہوں نے مزید تحریر کیا کہ یہ سب سیاست دانوں کیلئے برابر ہونا چاہیے،’’آپ کو دبئی کے پالم جمیرہ کے علاوہ دیگر لوگوں کانام فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ جبکہ سوالیہ انداز میں پوچھا،کم از کم ہم تیار ہے،انکا کیا‘‘۔کچھ برس قبل نیشنل کانفرنس کے ایک سنیئر لیڈر اور سابق وزیر کا نام دبئی کے پالم جمیرہ میں جائیداد بنانے کے حوالے سے سامنے آیا تھا۔ سید علی گیلانی کے بڑے فرزند نسیم گیلانی کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی ائے) نے پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ہے۔