کشتواڑ// آرمی نے نیشنل رورل لائیو لی ہُڈمشن (حمایت سکیم) کے تحت ضلع کشتواڑ کے قصبہ کشتواڑ اور ٹھاٹھری کے بیروز گار نوجوانوں کے لئے میڈیکل شعبہ میں کشتواڑ میں 30جون اور ٹھاٹھری میں یکم جولائی کو کونسلنگ کا اہتمام کیا ۔کونسلنگ این آر ایل ایم کے نمائندوں کی جانب سے منعقد کی گئی،جسکا مقصد نوجوانوں کو ہیتلھ کئیر بطور اپناکئیر ئیر اپنانے کی جانب راغب کرنا تھا۔کونسلنگ کے بعد کشتواڑ کے 31 مرد اور ایک خاتون جبکہ ٹھاٹھری خطہ سے 97 مردوں اور ایک خاتون کو اپالو ہسپتال ،نئی دہلی میں انٹرنشپ کے لئے منتخب کیا گیا ۔منتخب طلاب کو 12مہینوں کی پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنے کے لئے 07جولائی2018کو نئی دہلی روانہ کیا گیا ۔نوجوانوں نے فوج کی جانب سے انہیں منتخبہ شعبہ میںپیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے پر فوج کا شکریہ ا دا کیا۔