کشتواڑ//جہاں ملک بھر میں نجی کمپنیوں کی طرف سے بہتر مواصلاتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہیںضلع کشتواڑ میں نجی مواصلاتی کمپنیاں عوام کو دو دو ہاتھ لوٹنے میں لگی ہوئی ہیں۔ جسکے اب عوام تنگ آچکے ہیں۔ناقص سروس کا خمیازہ تاجروں ، بچوں و دیگر کو اٹھانا پڑرہا ہے ۔ ضلع میںنجی موبایل کمپنیوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی سروس نہ کے برابر ہے۔متعدد وفود نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع کے سبھی علاقوں میں ائرٹیل و جیو کی سروس کا حال برا ہے جہاں انٹرنیٹ تو دور فون کال کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بیشتر مقامات پر انٹرنیٹ کی سپیڈ سے عوام تنگ آچکی ہے وہیں اس سے لوگوں، تاجروں، طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ جہاں کمپنیاں بہتر طبی نظام فراہم کرنے کی بات کرتی ہیںلیکن باربار تکنیکی خرابی آجاتی ہے اور اسے انکی تعلیم اثر انداز ہورہی ہے۔کشتواڑقصبہ و اسکے گردنواح کے علاقوں میں مواصلاتی نظام سے کافی پریشانی ہورہی ہے اور فون کرنے کیلئے کئی مرتبہ کوشش کرنی پڑتی ہے جبکہ بازدفعہ آواز ہی سنائی نہیں دیتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں کمپنیوں کی سروس نہ ہونے سے انھیں رابطہ کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔اگرچہ مقامی لوگوں نے متعدد مرتبہ معاملے کو نجی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کی و کمپنیوں کے کسٹمر کیئرسروس کی نوٹس میں لایا لیکن اسکے باوجود بھی کمپنیاں ٹس سے مس نہیں ہورہی ہیں۔ انھوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ نجی کمپنیوں کو ان علاقوں میں بہتر مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کو کہا جائے تاکہ عوام مشکلات سے دوچار نہ ہوں۔