مینڈھر//تین دفعہ مینڈھر حلقہ انتخاب سے ممبر اسمبلی اور دو دفعہ ریاستی وزیر رہنے والے سردار فیق حسین خان بدھو ار کی صبح کو جموں میں اچانک انتقال کرگئے ۔انکی نماز جنازہ انکے آبائی گائوں ہرنی میں بعد دوپہرادا کی گئی جس میں ہزاروں لوگوںنے شرکت کی۔سردار رفیق حسین خان کی بدھوار کی صبح کو اچانک موت کی خبر مینڈھر کے لوگوں کو ملی تو لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور ہر آدمی غمزدہ ہوگیا ۔ انہوں نے سب سے پہلے فاریسٹر کے طور پر محکمہ جنگلات میں جوائن کیا جسکے بعد انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور مینڈھر عدالت میں وکالت شروع کی جسکے بعد 1977میں انہوں نے اسمبلی حلقہ مینڈھر سے آزاد امیدوار کے طور الیکشن لڑا اور فتح حاصل کی جسکے بعد انہوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت کی اور 1984میں دوبارہ ایم ایل اے مینڈھر بنے۔ تیسری بار پی ڈی پی کی ٹکٹ پر 2008میں الیکشن لڑکر کامیابی حاصل کی۔ تین بار ایم ایل اے مینڈھر رہنے کے ساتھ ساتھ دوبار وہ کیبنٹ وزیربھی رہے اور بغیر مذہب وملت انہوں نے ایمانداری سے مینڈھر کے لوگوں کا کام کیا۔ انکی نماز جنازہ میں خطہ پیر پنجال سے تعلق رکھنے والے کئی ہزار لوگوں نے شرکت کی۔خطہ پیر پنجال سے تعلق رکھنے والے کئی سیاسی وسماجی لوگوں کے علاوہ بڑی تعداد میںعلماء حضرات نے بھی شرکت کرکے نماز جناز ہ اداء کی اس موقعہ پر کئی سیاسی وسماجی لوگوں کے ساتھ ساتھ بلاک ڈ یولپمنٹ کونسلر ،بی ڈی سی چیئرمین ،سرپنچ ،پنچ ،اور کئی تنظیموں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سیاست میں سردار رفیق حسین خان جیسا ایماندار اور اسکا متبادل ملنا بہت مشکل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سرزمین مینڈھر نہیں بلکہ پورا خطہ پیر پنجال کو نقصان ہواہے جو پر کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے غمزدہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور انکے خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔