راجوری//سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں ہزاروں کی تعداد میں فرزند ان توحید نے جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت و حترام کیساتھ ادا کیا ۔ضلع راجوری کی تمام مساجد میں صبح سے ہی جمعتہ الوداع کے سلسلہ میں تیاریاں عروج پر تھی اور ان مساجد میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے جمعہ کی نماز ادا کی ۔اس موقعہ پر مذہبی سکالر وں اور علماء نے رسول پاک ﷺ کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ماہ صیام اور جمعتہ الوداع کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے کہا کہ 11ماہ رب العزت فرشتوں کے ذریعے نیکیوں اور بدیوں کابدلہ دلاتے ہے مگر اس متبرک اور مقدس مہینے میں رب العزت نہ صرف ایک نیکی کی 72نیکوں کابدلہ دیتے ہے بلکہ اس ماہ میں اللہ و رب العزت خود بدلہ دیتے ہے اس سے بڑھ کربندوں پراللہ کی اور کیا عنایت ہوسکتی ہے کہ شیطان کو ہتھنکڈیاں پہنا ئی جاتی ہیں جہنم کے دروارے بندکئے جاتے ہے جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہے تاکہ بندہ خدا کے سامنے سر جھکاکراپنے گناہوںکی بخشش طلب کرکے وہ دنیا آخرت میں سرخ روحی حاصل کر سکے ۔ علماء نے کہا کہ روزہ دار کے منہ سے نکلنے والی بو اللہ کو انتہائی عزیز ہے اور روزہ دار کو اللہ نے یہ بشارت دی ہے کہ اس پرجہنم کی آگ حرام ہے ۔علماء نے کہا کہ روزہ دار کاروزہ صدقہ فطرسے پاک ہوتی ہے اورصدقہ فطر دینے کایہ مطلب ہے کہ عیدلفطر کے موقعے پر غریب کابھی چولہا جلے اوروہ بھی رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی خوشیوں میںشامل ہوکر عیدگاہ کارخ کرسکے ۔ضلع میں اس سلسلہ کی سب سے بڑی تقریب مرکزی جامع مسجد راجوری میں ادا کی گئی ۔اسی طرح تھنہ منڈی ،درہال ،کوٹرنکہ ،نوشہرہ ،منجا کوٹ ،مینڈھر ،سرنکوٹ ،پونچھ اور منڈی میں بھی ماہ رمضان کے آخری جمعہ کے موقعہ پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے جمعتہ الوداع ادا کیا۔