پیر پنجال میں 92 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا

راجوری//خطہ پیرپنچال میں گزشتہ روز مہلوک وائرس کووڈ کے مزید 92معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد خطہ میں ایکٹو کووڈ کیسوں میں اضافہ ہوگیاہے ۔گزشتہ روز راجوری ضلع میں 74 اور پونچھ ضلع میں 18 کیس درج ہوئے۔راجوری ضلع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ۔راجوری ضلع میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ایک تازہ موت بھی ہوئی ہے ۔سرکاری عہدیداروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع پونچھ میں 18 لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جن میں ایک مسافر اور سترہ مقامی افراد شامل ہیںتاہم راجوری ضلع میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو پچھلے چھ مہینوں میں روزانہ درج ہونے والے کیسوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ منگل کو راجور ی میں 74کووڈ معاملات درج کئے گئے ہیں ۔ضلع میں ایک کووڈ مریض کی موت بھی واقعہ ہو گئی ۔