سرینگر//حسب قدیم عرس مبارک حضرت پیران پیر غوث العظم حضرت سید عبدالقادر جیلانیؒ کی اختتامی تقریب پر مولانا ریاض احمد ہمدانی جمعتہ المبارک 18ماہ ربیع الثانی (4دسمبر ) بارہ بجے دن کے بعد ہی درگاہِ غوثیہ رہباب صاحبؒ عالی کدل میں حضرت محبوب سبحانی شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی پاک سیرت ، علمی اور روحانی کمالات پر واعظ تبلیغ فرمائیں گے۔ نمازِ کے بعد موئے پاک غوث العظمؒ کی نشادہی کی جائیگی۔