پونچھ// زیارت عالیہ حضرت پیر باغ علی شاہ ؒ پر ایک اہم اجلاس مولانا سید آفتاب حسین شاہ کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں علاقہ کے معززین نے بھی شرکت کی ۔اس دوران زیارت عالیہ کے تعمیراتی کاموں کے علاوہ دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاءنے زیارت عالیہ پر لنگر کی سہولت اور زیارت عالیہ میں مزید کمرہ جات بنانے پر غور و خوذ کیا گیا ۔اس دوران با اتفاق رائے طے پایا کہ زیارت شریف پر دو کمرہ جات مزید تعمیر کئے جائیں گے ایک کمرہ لنگر کے لئے ہو گا اور دوسرا سٹور کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔شرکاءنے جہاں تعمیراتی کاموں کے لئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی وہی انہوں نےعام عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ زیارت کے تعمیراتی کاموں میں اپنا مالی تعاون دے کر ثواب دارین حاصل کریں۔اس دوران عالم انسانیت کے لئے دعا طلب کی گئی۔
پیر باغ علی شاہ کی زیارت عالیہ پراجلاس منعقد
