پیردستگیر صاحبؒ کے عرس پر انتظامات دستیاب رکھے جائیں: ساگر

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے صوبائی انتظامےہ سے اپےل کی کہ حضرت پیردستگیرؒ کے سالانہ عرس مبارک کے پےش نظر زائرےن کیلئے پےنے کاپانی، بجلی، صحت وصفائی اور معقول ٹرانسپورٹ کے معقول اور مناسب انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے اِس سلسلے مےں حضرت پےر دستگےر ؒ خانےار، درگاہ غوثےہ رہباب صاحب عالی کدل ، زےارت دستگےر صاحبؒ سرائے بالا، آثار شرےف جناب صاحب صورہ، زےارت دستگےر صاحبؒ بانڈی پورہ، زچلڈار،بانہال، رفےع آباد، سوپور، پنجورہ ، شوپےاں اور دوسری زےارت گاہوں پر بھی عقےدت مندوں کیلئے مناسب اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ ایامِ عرس 29ماہ ربیع اول 5نومبر جمعرات سے شروع ہورہے ہیں۔