جے پور//راجستھان کیالورمیں دوسال پہلے گئوکشی کیالزام میں ہجوم کے زریعہ پٹائی کے بعد موت کا معاملہ پھرگرم ہوگیا ہے۔ پولیس کی طرف سیعدالت میں پیش کی گئی چارج شیٹ میں پہلو خان اوراس کے دوبیٹوں کوگئوکشی کا ملزم بنایا گیا ہے۔اس مسئلے پرراجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ہفتہ کوکہا کہ معاملے کی جانچ گزشتہ حکومت میں ہوئی تھی اورجانچ پوری ہونے پرچارج شیٹ پیش کی گئی۔ اگراس جانچ میں کوئی خامی پائی گئی توہم پھرسے تفتیش کروائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجرم کو چھوڑیں گینہیں، وہ کوئی بھی ہو۔اشوک گہلوت نیکہا کہ اس معاملے میں گزشتہ حکومت میں جانچ ہوئی تھی۔ جانچ پوری کرکیکورٹ میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔ اس کے بعد پہلوخان کے بیٹیعبوری ضمانت لینے کے لئیعدالت میں چلے گئے، عدالت جانے پرانہیں ضمانت مل گئی۔ عدالت نیکہا کہ جب تک آپ ملزم کولیکرنہیں آوگے تب تک چالان پیش نہیں کریں گے۔ ملزم پیش ہوئے تو پولیس نے چالان پیش کردیا۔ اس پورے حادثہ کی تفتیش بی جے پی حکومت میں ہوئی تھی'۔بی جے پی کے ریاستی نائب صدرگیان دیوآہوجہ نے دوسال پہلیالورمیں موب لنچنگ کا شکارہوئے پہلو خان معاملیمیں کانگریس پربڑا حملہ کیا ہے۔ گیان دیوآہوجہ نیکہا ہے کہ پہلوخان، اس کے بھائی اوربیٹے مجرم تھیاورگئوکشی میں ملوث تھے۔ مقامی لوگوں نے پہلوخان کی اس گاڑی کوصرف روکا تھا، جس میں گایوں کی اسمگلنگ کی جارہی تھی۔ مقامی لوگوں نیاس کی پٹائی نہیں کی تھی، اس کی موت پولیس حراست میں ہوئی۔ کانگریس نیتب اس کیاہل خانہ کومالی مدد دی تھی اوراب ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہیتو کانگریس سہرا اپنے سرلے رہی ہے۔
پہلو خان پر ظلم کے بعد چارج شیٹ سخت ناانصافی: اختر الواسع
نئی دہلی//مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اختر الواسع نے موب لنچنگ کے ہلاکت خیز طور پر شکار پہلو خان اور ان کے دو بیٹوں کے خلاف راجستھان پولس کی جانب سے فرد جرم داخل کئے جانے کو ایک مظلوم کنبے کے ساتھ کانگریس کی حکومت میں سخت نا انصافی پر محمول کیا ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ راجستھان میں چھ ماہ سے بر سر اقتدار کانگریس کسی بھی طرح اس محاذ پر کسی تاویل کے ذریعہ بچ نہیں سکتی۔ اسے نفرت کی بنیاد پر مارے جانے والے پہلو خان اور ان کے مظلوم اہل خانہ کے ساتھ پہلی فرصت میں انصاف کرنا چاہئے تھا۔ چہ جائیکہ چھ ماہ تک بظاہرکوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ماہر اسلامیات پروفیسر واسع نے مطالبہ کیا کہ دو سال قبل پیش آنے والے اس سنگین واقعے کو ریاستی حکومت فوری طور پر ایس آئی ٹی کے حوالے کرے تاکہ پورے معاملے کی از سر نو چھان بین ہو اور مبینہ طور خاطی پولس والے بھی گرفت میں آئیں جن پر جانبداری کا الزام ہے ۔پروفیسر موصوف نے گئو کشی کے نام پر قتل کے ایک سے زیادہ واقعات اور ان واقعات سے نمٹنے کے پولس اور انتظامیہ کے طریقوں کو غیر اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو اگر منصفانہ طور پر کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا ۔یو این آئی۔