پہاڑی ٹرائب ایس ٹی فورم نے پنچایت سطح کی کمیٹیوں کا اعلان کیا

راجوری//پہاڑی شیڈول ٹرائب فورم کے معززین نے بوائز ہائر سکینڈری سکول راجوری میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیاجس کے دوران مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اجلاس کے دوران راجوری بلاک کی پنچایت سطح کی کمیٹیوں کی تشکیل کااعلان بھی کیا گیا۔ورکشاپ کے دوران لیڈران نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑی قبائل کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے ۔مقررین نے کہاکہ بدقسمتی سے کئی دہائیوں سے ان کے حقیقی مطالبے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ قبائل ابھی تک ایس ٹی کا درجہ حاصل کرنے کیلئے اس کا حقیقی حق حاصل کرنے کے منتظر ہے۔حد بندی کمیشن کی طرف سے مسودہ جاری کئے جانے پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راجوری اور پونچھ اضلاع کے متعدد اسمبلی حلقوں کو ریزرو کر دیا گیا ہے جبکہ ان اسمبلی حلقوں میں پہاڑی قبائل اکثریت میں آباد ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رپورٹ پیش کرنے کے بعد قبائل کا انتظامیہ سے اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ حد بندی کمیشن کی تجویز  پر نظر ثانی کرنے کے ساتھ ساتھ پہاڑیوں کو ان کا حق دیا جائے ۔اجلاس میں ایڈوکیٹ احسان مرزا ایڈووکیٹ گوردیو ٹھاکر، سجاد مرزا، نکھل گپتا، ناگیش شرما، آفتاب تانترے، وشال پہاڑی اور آر ایس مالا کیساتھ ساتھ سرپنچ کلبیر، سرپنچ کیول شرما، سرپنچ کرن سریال، سرپنچ پرویز خان، کپل سریال، سبھاش شرما (ریٹائرڈ اے ڈی سی) فرید قاضی ودیگران بھی موجود تھے ۔