پہاڑی قبائل کو ایس ٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ

سرنکوٹ//پہاری قبائل کے معززین نے بھاجپا کی مرکزی حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جموں میں کشمیر میں ہورہی نئی حد بندی سے قبل ہی پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ اس قبائل کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو درپیش مشکلات کم ہو سکیں ۔غور طلب ہے کہ پہاڑی طبقہ کے لوگوں گزشتہ کئی برسوں سے اپنے حقوق کے سلسلہ میں لڑائی لڑرہے ہیں لیکن ابھی تک مرکزی حکومت کی جانب سے ان کیساتھ انصاف نہیں کیا گیا ہے ۔اس قبائل کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد راجوری ،پونچھ اضلاع کیساتھ ساتھ وادی کشمیر کے بیشتر علاقو ں میں رہائش پذیر ہے تاہم مشکل حالات کی وجہ سے ان کی اقتصادی حالت انتہائی پسماندہ ہے ۔معززین نے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت نے ان کو ایس ٹی کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اقتدار میں آئے ہوئے سات برس سے زائد کا عرصہ ہونے کے باوجود بھی ان کو مذکورہ زمرے میں لانے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جاسکا ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نئی حد بندی سے قبل ہی ان کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے