بانہال // تحصیل کھڑی کے منڈکباس علاقے میں گھاس کاٹ رہی ایک خاتون پہاڑی سے لڑھک کر نیچے سڑک پر جاگری، اسے شدیدزخمی حالت میں بانہال ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخمی کی تاب نہ لا کر راستے میں ہی داعی ¿اجل کو لبیک کہہ بیٹھی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ 55سالہ مرصہ بیگم زوجہ عبدالرشیدنائیک ساکنہ منڈکباس کھڑی اپنے مال مویشیوں کیلئے گھاس کاٹ رہی تھی کہ اس کا پاوں پھسل گیا اور وہ پہاڑی کی ڈھلان پرلڑھکتی چلی گئی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی مرصہ بیگم کو فوری طور پر جائے حادثہ سے ایمرجنسی ہسپتال بانہالروانہ کیا گیا لیکن وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ بیٹھی۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔