پکل ڈول پروجیکٹ کی تعمیر تعطل کا شکار

 
 کشتواڑ//زمین مالکان کے باز آباد کاری کنبوں نے پروجیکٹ متاثرین مقامی علاقہ کمیٹی کے اشتراک سے پکل ڈول پائور پروجیکٹ کشتواڑ کے پائور ہائوس سائٹ پر افکان اور سی وی پی پی کے منیجمنٹ کی جانب سے زمین مالکان کے تئیں اپنے جا رہے ناقص رویہ کے خلاف بطور احتجاج جاری کام کو روکا ۔ اس سے قبل تمام مقامی لوگ یکجا ہوئے اور افقان او ر سی وی پی پی کی جانب سے انکے مطالبات پورا نہ کرنے پرانکے خلاف نعرے بازی کرنے لگے ۔احتجا ج کرتے ہوئے پروجیکٹ متاثرین مقامی علاقہ کمیٹی کے نمائندوں سبھاش چندر اور  فاروق ٹپال نے کہا کہ افکان منیجمنٹ ہمیں جھوٹے وعدے کرتی ہے اور ہمارے جائز مطالبات پورا نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے ریاست کے گورنر سے زمین مالکان کے مطلبات اور انکی باز آباد اکری پر ذاتی مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔