پچھلی سیٹ پر بیٹھا مسافرباہر سے نظر آنا چاہئے| سری نگر پولیس کی رکشہ ڈرائیوروں کو ہدایت

 
سری نگر// سری نگر میں پولیس نے پیر کو آٹو رکشہ ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر باہر سے دکھائی دیں۔
 
پولیس نے یہ ہدایت اس دعویٰ کیساتھ کیں کہ رکشوں میں ڈھکی ہوئی جگہوں کو غلط کاموں کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔
 
پولیس نے تمام آٹو رکشہ مالکان/ڈرائیوروں سے درخواست کی کہ وہ پچھلی سیٹ کو ایسے ڈھکیں تاکہ اندر بیٹھا شخص باہر سے نظر آئے۔
 
سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کچھ جرائم ایسے دیکھنے میں آئے ہیں جہاں ایسے آٹوز کا استعمال غلط کاموں کے لیے کیا جاتا تھا۔
 
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں آٹو رکشوں کے دروازے پچھلی سیٹ پر ہوتے ہیں اور ساتھ ہی حفاظت اور سردیوں میں مسافروں کو سردی سے بچانے کے لیے انہیں ڈھکا گیا ہوتا ہے۔