پونچھ//لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے تمام مطالبات کو پوراکئے جانے کی یقین دہانی کے بعد پونچھ میں لگاتار احتجاج کر رہے تھے۔ پٹواریوں نے احتجاجی مظاہرے ایک ماہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔اس دوران پٹواریوں نے دھرنے پر بیٹھے ہوئے تمام میں مٹھائی تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ان کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے انھیں مانا ہے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ کو ایک ماہ کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبات اس عرصہ میں حل نہیں کئے گئے تو وہ دوبارہ احتجاجی مظاہرے شروع کر دیں گے۔ پٹواریوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس عرصہ میں ان کا تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن رات کام کرکے عوام کے زیر التواء کاموں کو مکمل کریں گے۔