گاندربل //سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر میرگنڈ کے مقام پر نامعلوم گاڑی نے ایک نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 30 سالہ محمد یاسین صوفی ولد غضنفر صوفی ساکن سکنہ بل پٹن کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا اور گاڑی کا ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہوا۔زخمی شہری کو پولیس کی مدد سے صدرِ ہسپتال منتقل کیا گیا ، لیکن وہ تب تک دم توڑ چکا تھا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے فرار گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔