پٹن میں مزید11غیر قانونی طبی کلنک سربمہر

بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن میںمحکمہ صحت نے اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے  مذید 11غیر قانونی طبی کلنکوں کو بند کیا ہے۔بلاک میڈیکل آفیسر پٹن ڈاکٹر مسرت اقبال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ نے  پٹن کے چھنبل ،مرگنڈ ،سرل یکمن پورہ اور خان پتھ میں مزید 11 کلنکوں کو سر بمہر کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح سے پچھلے روز میں 44غیر قانونی  کلنکوں کو سر بمہر کیا گیا جن کو محکمہ تعلیم ،پی ایچ ای اور سری کلچر کے ملازمین چلا رہے تھے۔انہوں نے مذید بتایا کہ محکمہ نے یہ اقدام نقلی ڈاکٹر طارق احمد کی گرفتاری کے بعد عمل میں لایا ہے ۔ واضح  رہے کہ پولیس نے دس روز قبل طاریق احمد تیلی ساکنہ ژکر پٹن نامی ایک نقلی ڈاکٹرجوکہ حیدر بیگ پٹن میں عرصہ دارز سے قایم ایک نجی کلنک اور شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں کلنکوں پر پریکٹس کے دوران علاج و معالجہ کے نام پر مریضوں کو لوٹ رہا تھا کو گرفتار کیا تھا۔