بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے زنگم ہانجی ویرہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں موٹرسائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز زنگم پٹن کے مقام ایک پر تیز رفتار ٹپر(ڈمپر) زیر نمبر2212 –JK05Dنے ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں مدثر حسین وانی ولد عبد الرشید وانی ساکنہ مدارگنڈ بانڈی پورہ اور جاوید احمد لون ولد غلام قادر لون ساکنہ ارن بانڈی پورہ شدید زخمی ہوگئے۔اس دوران مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور طور پرنزدیکی اسپتال پہنچایا ۔جہاں ڈاکٹروں نے مدثر احمد کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسرے کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔