سرینگر//سیکورٹی فورسز نے منگل کو شمالی کشمیر میں پٹن کے تاپر علاقے میں ایک بارودی سرنگ کا پتہ لگاکر اس کو ناکارہ بنایا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بارودی سرنگ کوتاپر میں پیٹرول پمپ کے نزدیک نصب پایا۔
اس موقع پر بم ناکارہ کرنی والی ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے مذکورہ سرنگ کو ناکارہ بنایا۔