بارہمولہ +اوڑی+راجوری// پٹن اور اوڑی میں دو الگ الگ سڑک حادثات کے دوران ایک معمر خاتون اور2 نوجوان لقمہ اجل بن گئے۔ادھرراجوری میںپیش آئے الگ الگ حادثات میں دو افراد جان بحق ہوئے ۔ سرحدی قصبہ اوڑی میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع چرنڈہ گاؤں میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں ایک معمر خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ کئی افراد ذخمی ہوئے۔ بارہمولہ سے اوڑی کی طرف جارہے موٹر سائیکل سوارکو مہورہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ جس میں دو نوجون شدید زخمی ہوئے جنہیں اعلاج و معالجے کیلئے ضلع ہسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا اور بارہمولہ سے صورہ میڈیکل اسٹی ٹیوٹ سرینگر منتقل کیا گیا مگر ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا جس کی شناخت 21 سالہ طاہر نظیر ولد نظیر احمد ساکنہ اْڈوسہ اوڑی کے بطور ہوئی ہے ۔زخمی ہوئے نوجوان کا نام 20 سالہ رفاقت احمد ولد سکندر ساکنہ گھرکوٹ اوڑی ہے جس کا علاج و معالجہ صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ سرینگر میں چل رہا ہے۔ایس ایچ او اوڑی تبریز احمد خان نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ انہیں بھی اطلاع فرہم ہوئی کہ اس حادثے میں ایک نوجون کی موت واقعہ ہوئی تا ہم ابھی ہم نے اس کی لاش برآمد نہیں کی۔ ادھر جمعہ کو ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیر نمبر9880 -JKO1F چرنڈہ گاؤں میں ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں نظیری بیگم نامی ایک 60 سالہ معمر خاتوں موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی جبکہ گاڑی میں سوار کئی دیگر افراد ذخمی ہوئے۔جن کو مقامی لوگوں نے فوری طور سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچا یا جن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ادھر شمالی قصبہ پٹن کے ترکول علاقے میں بھی جمعہ کو اس وقت صف ماتم بچھ گئی گئی جب ایک موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا۔ 18 سالہ عاصف علی ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکنہ ترکول بل پٹن اپنے موٹر سائیکل پر سوار تھا اچانک ایک درخت کے ساتھ ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہوا۔جس سے فوری طور سب ضلع اسپتال پٹن پہنچا یا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ان حادثات کے سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ۔اس دوران راجوری ضلع میں ہوئے متعدد سڑک حادثات میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں ۔کوٹرنکہ تحصیل کے دھار ساکری علاقے میں ایک ٹریکٹر ڈرائیور کھیت میں ٹریکٹر چلارہا تھا جو حادثے کاشکار بن کر گیا۔اس حادثے کے نتیجہ میں ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا۔ ڈرائیور کی شناخت وپن کمار ولد وشوا ناتھ ساکن گگروٹ راجوری کے طور پر ہوئی ہے ۔ایک دوسرے ٹریکٹر حادثے میں 19سالہ محمد شفیق ولد محمد یونس ساکن نیروجال تھنہ منڈی موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔ یہ حادثہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رونماہوا۔اس حادثے میں محمد معروف ولد محمد اقبال نامی ایک شخص زخمی بھی ہواہے جسے علاج کیلئے ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیا۔اسی طرح جموں پونچھ شاہراہ پر منجاکوٹ کے مقام پر ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK12A 6198اور کار زیرنمبر JK02B 2554کی آپس میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوئے جن کی پہچان غیاث الدین ولد ثناء اللہ اور خورشید احمد ولد محمد شفیع ساکنان سیڑی خواجہ سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔دونوں زخمیوں کو حادثے کے فوری بعد ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیا۔ پولیس نے تینوں معاملات میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے