پٹرول ڈیزل چار دن بعد پھر سستا

نئی دہلی// عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری رہنے کے درمیان گھریلو سطح پر چار دن مستحکم رہنے کے بعد آج پٹرول 22 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔ منگل کے روز دہلی میں پٹرول فی لیٹر 22پیسے کم ہو کر 90.56 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 23پیسے کم ہو کر 80.87 روپئے فی لیٹر ہو گیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعہ کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں آج تیزی دیکھی گئی ہے ۔ لندن برینٹ کروڈ 65 ڈالر فی بیرل کو عبور کر گیا ہے ۔