نئی دہلی// آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز مسلسل 11 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 83.71 روپے اور ڈیزل کی قیمت 73.87 روپے فی لیٹر رہی۔ 7 دسمبر تک پٹرول کی قیمت میں مسلسل چھ دنوں میں 1.37 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.45 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ اس کے بعد دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہیں ۔