نئی دہلی// آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے روز ایک دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل 20 سے 22 پیسے اور پٹرول 11 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن تک اضافے کے بعد بدھ کے روز دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں۔ ان پانچ دنوں میں ڈیزل 95 اور پٹرول 53 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ 20 نومبر کو 48 دن تک مستحکم رہنے کے بعد پہلی بار دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ دہلی میں پٹرول 11 پیسے اور ڈیزل 21 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
دہلی میں پٹرول 81.70 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 71.62 روپے فی لیٹر ، ممبئی میں پٹرول 88.40 روپے اور ڈیزل 78.12 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 83.26 روپے اور ڈیزل 75.19 روپے جبکہ چنئی میں پٹرول 84.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.08 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔