روم// وزیراعظم نریندر مودی نے کل صبح یہاں ویٹیکن سٹی میں عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی رہنما پوپ فرانسس سے نہایت گرمجوشی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ہندستان کے دورہ کی دعوت دی۔مودی کے ساتھ آئے وفد میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی شامل تھے ۔