پونچھ//ضلع پونچھ کے گاو¿ں گلی پنڈی میں محکمہ صحت کی جانب سے بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او)منڈی کی قیادت میں علاقہ مکینوں کےلئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس طبی کیمپ میں کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے جن میں مرد و خواتین اور بچے اور بزرگ شامل تھے ،نے اپنی طبی جانچ کرائی جنہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔اس طبی کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھانسی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مفت جانچ اور سہولت فراہم کرنا تھا۔میڈیکل کیمپ میں مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ بھی کئے گئے اور لوگوں کو ان کے بارے میں سمجھایابھی گیا۔ کیمپ میں ویکسین کے حوالے سے بھی عوام کو جانکاری فراہم کی گئی۔ میڈیکل افسر بلاک منڈی نے کہا کہ دور دراز گاو¿ں میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام حکومت ہند کی جانب سے چلائے جارہے پروگرام کے تحت کیاگیا۔
پونچھ کے گلی پنڈی گاﺅں میں طبی کیمپ لگایا گیا
