جموں//پونچھ کے بے روز گار انجینئروں کا ایک وفدگورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی سے گورنر گریوینس سیل چرچ لین میں ملااور ضلع میں منریگا کی عمل آوری کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے بے روز گار نوجوانوں کو محکمہ دیہی ترقیات کی طرف سے نظر انداز کیا جارہا ہے جوغیر مستحق افراد کو فائدہ دے رہے ہیں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔شکایت کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے صلاحکار نے ڈی جی دیہی ترقیات جموں کی طرف سے معاملے کی تحقیقات کر کے دو ہفتے کے اندر نمائندگی داخل کرنے کی ہدایت دی۔ عوامی دربار کے دوران صلاحکار موصوف نے 40 سے زیادہ عوامی وفود نے اپنے مطالبات صلاحکار کے سامنے رکھے۔ اس دوران ایک دیگر وفد کی طرف سے متعلقہ علاقہ کی کوہلوں پر غیر قانونی تجاوات کی شکایت پر صلاحکار نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ اس معاملہ کا جائیزہ لے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ رضا کارانہ طور پر غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کا عمل شروع کریںاور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ اور ایس ای آبپاشی اننت ناگ کو ان کوہلوں پر تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔ وفد نے سڑکوں کی میکڈیمائزیشن اور پانی کی سپلائی سمیت دیگر مطالبات مشیر کے سامنے رکھے۔