پونچھ// شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ کے زیر اہتمام پونچھ میں 20روزہ والی بال کوچنگ کیمپ کا آغازکیا گیا ۔اس موقع پر ڈای ایس پی ہیڈ کوارٹر چودھری نواز مہمان خصوصی تھے جنہوں نے با ضابطہ اس کوچنگ کیمپ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں میں کھیلوں اور کھیل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انھوں نے نوجوانوں کو ہدایت کہ کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیں ۔چیئرمین شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ محمد طارق خان نے خاص طور پر معاشرے میں نواجوانوں کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے نوجوانوں کو بری عادات سے بچنے کے لئے کھیلوں کی طرف راغب ہونے کی تلقین کی۔انھوں نے مزید کہا کہ اس موسم گرما میں والی بال کیمپ میں 35 نئے بچے حصہ لے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ والی بال کیمپ کا مقصد ہی نوجوانوں کو بری عادتوں سے بچانا ہے۔ اس موقع پر موجود پردیپ کھنہ سینئر جونلسٹ ، نریندر کمار ، مانک شاہ نے بھی خطاب کیا۔