پونچھ// یوم آزادی کی تقریب کے سلسلے میں سرحدی ضلع پونچھ کے سپورٹس سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ سپورٹس سٹیدیم میں فل ڈریس ریہرسل کے موقعہ پراضافی ترقیاتی کمشنر پونچھ بشارت حسین انقلابی نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور مارچ پاس پر سلامی لی۔اس دوران مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈ اور این سی سی کریڈرس نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔دریں اثنا ضلع بھرمیں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے احسن انعقاد کیلئے سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔پونچھ میں واقع سٹیڈیم جہاں پونچھ میں منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔ اسٹیڈیم کے گردونواح میں کچھ حساس مقامات پر مشتبہ افراد کی نقل وحرکت پر قریبی نگاہ رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔اس دوران یوم آزادی کی تقریب میں شامل ہونے والے تمام عوام سے انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماسک ضرور پہن کر آئیں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں۔