پونچھ میں کورونا کے 55 نئے معاملات، 3اموات

پونچھ //کورونا کا قہر پورے ملک میں جاری ہے۔سرحدی ضلع پونچھ میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 55 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ 3افراد کی کرونا سے موت بھی ہوئی ہے۔ ضلع میں سنیچروار کو 55 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد فعال متاثرین کی تعداد بڑھ کر1270ہوگئی ہے۔ ضلع نوڈل افسر پونچھ زمود احمد سے ملی جانکاری کے مطابق آج متاثر ہونے والے افراد میں 4کاتعلق تحصیل حویلی سے ہے،5کاتحصیل منڈی سے 23کا سرنکوٹ سے اور 23کا مینڈھر سے ہے۔آج 24 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔انہوں نے تمام عوام سے احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے اور ویکسین کے ٹیکے لگانے کی اپیل کی۔